the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر لمحہ کام کرنے کیلئے تیار ، وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈوکا خطاب
ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈونے آج کرنول سے 20 کیلومیٹر کے فاصلہ واقع اورواکل منڈل میں اردو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب وزیراعلیٰ کے ای کرشنا مورتی، وزیر برائے اقلیتی بہبود پلے رگھوناتھ ریڈی اور دیگر وزراء شریک رہے ۔ وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حیدرآباد سے بذریعے ہیلی کاپٹر مقررہ وقت سے 20 منٹ تاخیر سے مقام سنگِ بنیاد پر پہنچا۔ وزیر اعلیٰ کو ضلع کلکٹر وجئے موہن ریڈی نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ سب سے پہلے اورواکل منڈل ایجوکیشنل ہب منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پھر وہاں سے وزیر اعلیٰ نے جلسہ عام پہنچے ۔ سب سے قبل اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے وزیر برائے اقلیتی بہبو د پلے رگھو ناتھ ریڈی نے بتایا کہ اقلیتوں کی ترقی فلاح و بہبود تلگو دیشم پارٹی کا نصب العین ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے دلہن اسکیم ، دکان مکان، روشنی ، بے روزگاروں کو روزگارسے جوڑنے کیلئے وغیرہ جیسے اسکیمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں رکن قانون ساز کونسل محمد شریف نے بتایا کہ تلگو دیشم پارٹی جتنے بھی وعدے مینوفسٹو میں کی ہے ۔ ان تمام کو پورا کریگی ۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ای کرشنا مورتی نے کہا کہ 15 آگست 2014 کو ہمارے وزیر اعلیٰ نے کرنول کی سر زمین پر یہ وعدہ کیا تھا کہ اردو یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ اور اس وعدے کی تکمیل ہمارے وزیر اعلیٰ نے کردی ہے۔ کے ای کرشنا مورتی نے بتایا کہ تمام وعدوں کو پورا کرنے کی قابلیت صرف اور صرف تلگو دیشم پارٹی میں ہی ہے۔ آخر



میں وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈونے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود میرا نصب العین ہے اور جتنے بھی وعدے میں نے اقلیتوں سے کئے ہیں ان تمام وعدوں کو پورا کروں گا۔ تعلیمی میدان میں اقلیتوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔ اسی ضمن میں میں نے مسلمانوں کو اور اردو زبان کی ترقی کیلئے اردو یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی ہے ۔ یہ اردو یونیورسٹی 125 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔ اور اسکے لئے 50 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے 150 کروڑ روپئے کی رقم کی منظوری بھی ہوچکی ہے ۔ اور انھو ں نے کہا یونیورسٹی میں درس و تدریسی عملے کیلئے 100 زائد لکچررس کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی ۔ اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ علاقہ رائل سیما میں مسلمانوں کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے جو کام ڈاکٹر عبدالحق نے کیا ہے ان کارناموں کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو یونیورسٹی کا نام ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بعد ازاں مسلم اقلیتوں میں قرضہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ضلع کرنول کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئے مسلم دانشوروں اور تنظیموں نے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرکے مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں ضلع بھر کے اقلیتوں کی شرکت کیلئے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ ضلع بھر سے چالیس سے زائد بسوں میں اقلیتوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وجئے موہن ، سابق وزیر ٹی جی وینکٹیش، کے علاوہ المیوہ تنظیم کے صدر و اراکین معراج ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے اراکین ، سینکڑوں کی تعداد میں مسلم اقلیت شریک رہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.